8 جون 2021 - 10:46
ایران کی تیسری بین الاقوامی ڈیزائن نمائش میں 32 ممالک کے 272 فنکار حصہ لیں گے

قازانچی نے کہا کہ نمائش کے کال کا پہلا حصہ پوسٹر ڈیزائن سے متعلق ہے اور دوسرا حصہ موشن گرافکس (متحرک گرافکس) کے لئےمختص ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں تیسری بین الاقوامی ڈیزائن نمائش کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ منعقدہ اس نمائش کا 32 ممالک سے آئے ہوئے 272 فنکاروں کے 104 فن پاروں کی شرکت سے 11 جون کو انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار "اشکان قازانچی" نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں تیسری ڈیزائن نمائش کی کال کی اشاعت کی گئی اور چونکہ ہم صدی کے آخری سال میں ہیں؛ لہذا پالیسی کونسل نے تبدیلی اور امید پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس آرٹ ایونٹ کو "تبدیلی اور امید" کا نام رکھنے کا فیصہ کیا۔

قازانچی نے کہا کہ نمائش کے کال کا پہلا حصہ پوسٹر ڈیزائن سے متعلق ہے اور دوسرا حصہ موشن گرافکس (متحرک گرافکس) کے لئےمختص ہے۔

تیسری بین الاقوامی ڈیزائن نمائش کے سیکرٹری نے کہا کہ اس نمائش کا دو حصوں؛ ورچوئل اور فیزیکی طور پر انعقاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے موصولہ کاموں کی تعداد سے متعلق کہا کہ پوسٹر اور متحرک گرافکس سیکشن میں ہمیں 32 ممالک کے 272 فنکاروں سے 600 سے زیادہ کام ملے ہیں۔

ان کے مطابق، 2 دن فیصلہ کرنے کے بعد، 88 پوسٹر اور 16 متحرک گرافکس (مجموعی طور پر 104 کام) نمائش میں داخل ہوئے، جو 11 سے 24 جون تک نمائش کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ تیسری بین الاقوامی ڈیزائن نمائش کا 11 جون کو صحت کے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے سے انعقاد کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲